نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی پلان نہیں بنایا گیا

اسلام آباد (بیورو چیف)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے حوالے سے اب تک کوئی پلان نہیں بنا یا گیا ہے، کوئی کہہ رہا ہے 12 صوبے ہوں گے، کوئی 32اور کوئی 20کہہ رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مقتدرہ نے ابھی تک حکومت سے صوبوں کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی یہ معاملہ ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے، جو وفاقی وزرا نئے صوبوں کا قیام چاہتے ہیں وہ کوئی فارمولا تحریری شکل میں سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا علیم خان نے صوبوں سے متعلق کوئی منصوبہ پیش کیا ہے؟ صرف بات کرنے سے یا پوڈ کاسٹ کرنے سے تو صوبے نہیں بن سکتے، کیا کوئی آدمی محض خیالی طور پر یہ کہہ سکتا ہے کہ ملک میں ایسا ہونا چاہیے؟ مصطفی کمال کا معاملہ تو صرف کراچی کی حد تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے الزام کی وجہ سے بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو دھرنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں