انڈسٹریز معیشت بحالی وروزگار فراہمی کا ذریعہ ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما) آفس کینا ل روڈ آمد پر چیئرمین ملک با ئومحمد اکرم سابق چیئر مین حافظ شیخ محمد اصغر قادری سمیت دیگر عہدیداروں و ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا بعدازاں کمشنر نے اپپٹما کے اجلاس میں بھی شرکت کی اجلاس میں چیئرمین اپپٹما ملک بائو محمد اکرم اور دیگر عہدیداروں نے کمشنر کو انڈسٹریز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر کمشنر نے تمام مسائل کو جلد کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریز ملکی ترقی میں اہم کردار کررہی ہے انڈسٹریز کے فروغ کے لئے حکومتی سطح موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں کہا کہ انڈسٹریز ملکی معیشت کی بحالی سمیت رزوگار کی فراہمی کا ایک بڑا ذریعہ بھی ہے چیئرمین اپپٹما اور دیگر عہدیداروں میاں آفتاب حبیب گجر شیخ بائو محمد امجدنے کمشنر کی آمد اور انکے بھر پور تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں