ٹیوب ویل سے لاکھوں کا سامان چوری کرنیوالے دو ملزمان گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹیوب ویل سے لاکھوں روپے مالیت کی سولر پلیٹس، انورٹر، موٹر اور تار چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ چوری شدہ مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہری نوید ولد عبدالعزیز، سکنہ 69 چبہ کے ٹیوب ویل پر نصب 22 سولر پلیٹس، انورٹر، موٹر اور تقریبا 300 فٹ تار نامعلوم ملزمان نے چوری کرلی تھی۔ ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ طاہر شبیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان سجاد احمد اور صفدر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 22 سولر پلیٹس، انورٹر اور موٹر برآمد کرلی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ طاہر شبیر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں