لاہور(بیورو چیف)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے لندن کے لیے روزانہ پرواز چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن لندن روٹ پر ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کرے گی۔پی آئی اے لاہور اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 7 ہفتہ وار پروازیں چلائے گی، جن میں اسلام آباد سے لندن کے لیے 5 جبکہ لاہور سے لندن کے لیے 2 پروازیں شامل ہوں گی۔ذرائع کے مطابق ترکش ایئرلائنز سے سلاٹس واپس ملنے کے بعد پی آئی اے لندن کے لیے روزانہ ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔




