پنجاب کی عوام مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹرعمراحمد منے خان نے کہا ہے کہ ہرچوک ڈی چوک بنانے کی دھمکی دینے والوں نے اپنے دور اقتدارمیں کوئی ایک چوک بھی نہیں بنایا-بانی کی رہائی کیلئے جلائو گھیرائو اور سڑکوں پر تماشے لگانے والوں کیخلاف قانو ن متحرک ہوگامگرلگتاہے بانی کی رہائی کیلئے27ستمبر کی طو یل تاریخ وزیرا علیٰ کے پی کی ڈیل خواہش ہوسکتی ہے ۔ پی ٹی آئی کے ارکان اورکارکنان خودتقسیم ہیں اورکسی کے کہنے پرباہر نکلنے کے لیے تیارنہیں پنجاب کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوام جانتے ہیں پی ٹی آئی نے پونے چار سالہ اقتدار میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں