لاہور(بیورو چیف)پنجاب بار کونسل نے پنجاب بار کونسل نے سلمان اکرم راجہ پر سینیٹر مشال یوسفزئی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے مشال یوسفزئی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔پنجاب بار کونسل نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو خط لکھ دیا ہے جس میں مشال یوسفزئی کے خلاف سخت قانونی اور تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں مزید کہا گیا کہ سلمان اکرم راجہ پر پنجاب بار کونسل کے ٹکٹس کی تقسیم میں رقم لینے کا الزام بے بنیاد ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سلمان اکرم راجہ کا پنجاب بار کونسل انتخابات 2025 میں ٹکٹوں کی تقسیم سے کوئی تعلق نہیں تھا، ٹکٹ اجرا ء یا تقسیم کے لیے کسی امیدوار سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا گیا، الزامات سلمان اکرم راجہ کی شہرت متاثر کرنے کی کوشش ہیں۔




