آزادجموں کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ آزادجموں کشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی پی ٹی آئی سیاسی میدان سے نکل چکی ہے عام انتخابات میں اس کا نام ونشان بھی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دے کرمیاں نوازشریف پراعتماد کا اظہا ر کیاہے منتخب ہونے والی حکومت بھی میاں نوازشریف کی پالیسی کے مطابق عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کو یقینی بنائے گی-انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے ہیں ان کو پورا کیا جائے گا۔ان کا کہناتھاکہ پنجاب جیسی ترقی کا آزاد کشمیر میں آغازہوگا۔ آزاد کشمیر کی صورتِ حال کو درست کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ ملا کشمیری اتنے ہی پاکستان کے مالک ہیں جتنے پاکستانی- انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت سے عالمی معاملات بھی درست ہوں گے۔ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان اپنا اور خطے کا دفاع یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں