نماز جنازہ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

چکوال(نامہ نگار)تلہ گنگ کے علاقے تھوہا محرم خان میں جنازہ گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ۔ تھوہا محرم خان، علاقہ تھانہ صدر تلہ گنگ میں فائرنگ کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر پہنچ کر تمام ضروری قانونی و تفتیشی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل اور ایس ایچ او تھانہ صدر تلہ گنگ ہمراہ نفری فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے، جن کی شناخت ہوئی ہے ان میں محمد ابراہیم، حافظ مصطفی اور شیرباز شامل ہیں۔ریسکیو1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں