لاہور ہائیکورٹ بار کی لائف ممبرشپ فیس میں اضافہ

لاہور (بیورو چیف)لاہور ہائیکورٹ بار کی لائف ممبرشپ فیس میں 100فیصد اضافہ کردیا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی لائف ممبرشپ فیس 24اگست سے 6ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار جنرل ہائوس کی منظوری کے بعد لائف ممبرشپ فیس دگنی کردی گئی۔ 24اگست سے لاہور ہائیکورٹ بار کے لائف ممبر بننے کے لیے اب 12ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں