بانی PTIکی صحت کے علاج کیلئے عدالت کا فیصلہ بہتر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے علاج کے لئے سپریم کورٹ کافیصلہ بہترہے حکومت فیصلے کوتسلیم بھی کرتی ہے اورعمل درآمد بھی کریگی۔پی ٹی آئی کوابھی27 ستمبر تحریک کا فیصلہ واپس لینا چاہئے بہنیں بھائی کاعلاج کروا ئیں جلائو گھیرائو ہوگاتوپھر حکومت بھی علاج کریگی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی الشفا اسپتال منتقلی اور انکی ہمشیرہ وڈاکٹر کی ان سے ملاقات کا عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے، اس فیصلے سے عدلیہ کا کھویا ہوا وقار بحال ہو گا۔ کوئی ڈیل ڈھیل نہیں ہے۔ تاہم علاج کے لیے ریاستی ہمدردی کوبھی سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے انکی جماعت اور اہل خانہ کو بھی آئندہ محتاط اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں