گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر مشتعل باپ بیٹوں کے تشدد سے ہمسایہ قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ داتا پارک میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر باپ بیٹوں نے تشدد کر کے ہمسائے کو مار ڈالا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق داتا پارک گلی نمبر7 کے رہائشی رحمان مقصود نے بتایا کہ ہمسائے تنویر نے گھر کے سامنے گاڑی ہنڈا سٹی کھڑی کی تھی تو اس کا فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیا تو ملزم تنویر’ محسن اور ان کا والد منیر احمد نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا، والد مقصود احمد نے دروازہ کھولا تو انہوں نے کہا کہ آپ نے گاڑی کا شیشہ توڑا ہے، والد مقصود احمد نے بتایا کہ ان کو نہیں پتہ کہ گاڑی کا شیشہ کس نے توڑا ہے تو مشتعل باپ بیٹوں نے مقصود احمد نے مکوں اور ٹھڈے مار کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور سن کر مدعی باہر نکلا تو ملزمان نے اسکو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اہل محلہ کے جمع ہونے پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے چلے گئے، والد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں