بیوی کا قاتل گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) کھرڑیانوالہ پولیس نے بیوی کے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا پکڑے جانیوالے شوہر نے روٹھی بیوی کو منانے میں نا کامی پر سسرال میں تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ عاطف کھچی نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بیوی کے قاتل شوہر کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم عامر حمید کی بیوی عاتکہ مہناز روٹھ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی پکڑے جانیوالا ملزم عامر حمید روٹھی بیوی عاتکہ مہناز کو منانے اپنے سسرال گیا جہاں بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے بیوی پر تشدد کرکے اسے قتل کر دیا تھا پولیس کا کہنا ہے قاتل شوہر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ملزم کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد نے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں