اسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوااور بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشن میں مجموعی طور پر فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے 49 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ یہ آپریشن ہماری سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہیں، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔




