سنی تحریک کے زیر اہتمام میلاد ریلی،عاشقان رسول ۖ کی بھرپور شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام 35 ویں سالانہ میلاد ریلی دھوبی گھاٹ سے سلیمی چوک تک نکالی گئی۔عشاقان رسول نے پرتپاک استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، فضا آمد مصطفی مرحبا مرحبا ‘ تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے ڈویثر نل صدر وحید احمد کمبوہ نے کہا سرورِ کائنات، امام الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات ہی مسلمانوں کی دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ ہیں۔ رسولِ ہاشمی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری دکھی انسانیت کے لیے راحت، رحمت اور امید کا پیغام ہے۔ دنیا میں حقیقی امن، انصاف اور مساوات نظامِ مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی عملی تعلیمات کے نفاذ سے ہی قائم ہو سکتے ہیں۔ ملک اکرام الحق قادری۔ مولانا صوفی عبد الحمید جلالی۔مولانا حامد رضا۔مولاعلامہ پیر قاسم رضا۔مولانا پیر خالد القادری۔مولانا امجد لطیف قادری۔ڈاکٹر محمد خاور۔پیر سید عارف اللہ شاہ بخاری۔پیر سید احسان علی شاہ۔پیر محمد اعظم گیلانی۔پیر محمد ثاقب شاہ۔علامہ حافظ حبیب اللہ سیالوی۔حافظ محمد ابوبکر۔پیر میاں محمد اصغر گجر۔پیر علامہ محمد اشرف شاد ترابی نے کہا کہ سیرتِ طیبہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم انسانیت کے لیے مکمل ضابط حیات ہے۔ آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ظلم، ناانصافی، نفرت اور تعصب کے خاتمے اور امن، محبت، اخوت، عدل و انصاف کے فروغ کا درس دیا۔ آج امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل بھی تعلیماتِ مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے وابستگی اور سیرتِ رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم پر عملی طور پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ریلی کا مقصد عشقِ رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام عام کرنا، تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر کرنا اور سیرتِ مصطفیصلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک ہمیشہ تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم اور عقیدہ ختمِ نبوت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کے لیے اپنا پرامن، آئینی اور جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔ عشقِ رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے اور ناموسِ رسالت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ ہر مسلمان کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ملک میں امن، محبت، رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی اور سیرتِ مصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لیے جدوجہد میں پیش پیش رہیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں