فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل، کرپشن، بے ضابطگیوں کے خاتمہ کیلئیہر ڈویژن کی سطح پر صوبہ کا قیام ضروری ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 80برس سے رائج نظام انتہائی فرسودہ ہو چکا ہے ۔ عام آدمی کیلئیسستے انصاف کا حصو ل ناممکن ہو چکا ہے۔ ملکی مسائل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ کیونکہ اسلام آبادکی وفاقی یا لاہور میں صوبائی گورنمنٹ کو کیا علم ہے کہ فیصل آباد یا دیگر شہروں کو کیا مسائل درپیش ہیں۔ رانا زاہد توصیف نے کہا کہ ہر ڈویژن کی سطح پر چھوٹے صوبوں کے قیام سے سالہا سال سے رائج بادشاہت نظام کا خاتمہ ہوگا۔ کمشنر کو چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی کے اختیارات مل جائیں گے۔فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام سے سستے انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی۔ جو کہ ڈویژن کے عوام کا حق ہے۔ اسی طرح فیصل آباد کے فنڈز فیصل آباد پر خرچوں ہوں گے۔ نئے سسٹم میں منتخب نمائندوں میں عوامی مسائل کے حوالہ سے کارکردگی میں سبقت لے جانے کی روایت پیدا ہوگی۔ متعدد ترقیاتی، تعمیراتی پراجیکٹس کی تکمیل سے خوشحالی آئے گی اور بدعنوانی کا بتدریج خاتمہ ہوگا۔ لہذا نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے بعض سیاسی جماعتوں میں پائے جانے والے خدشات اور الہام کا خاتمہ ضروری ہے۔ کیونکہ اگر علاقائی پسماندگی کا خاتمہ کرنا ہے۔ تو پھر ہر ڈویژن کی سطح پر نئے صوبے بنانا ہوں گے۔نئے سسٹم میںمنتخب نمائندوں میں کارکردگی کے حوالہ سے سبقت لے جانے کی نء روایت کا اغاز ہوکا اور علاقاء پسماندگی کا خاتمہ ہوگا لہذا نئے صوبوں کے قیام کے حوالہ سے بعض سیاسی جماعتوں میں پائے جانے والے خدشات اور ابہام کا خاتمہ ضروری ہے




