گوجرہ(نامہ نگار)سی سی ڈی پولیس اور منشیات فروشوں میں مبینہ مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ہلاک ،تین فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ سی سی ڈی پولیس گوجرہ تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر307ج ب کے قریب گشت پر موجود تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار افراد سے آمنا سامنا ہو گیاملزمان نے پولیس گاڑی کی لائٹ دیکھتے ہی اندھا دھندفائرنگ شروع کر دی جبکہ حفاظت خود اختیار کے تحت پولیس کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص کو زخمی حالت میں پایا جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ شدید زخمی ہواتھاجسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاجا رہاتھامگروہ شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑگیاجس کی شناخت محمداشرف سکنہ چک نمبر718گ ب تحصیل کمالیہ کے نام سے ہو ئی۔جس کے دیگر ساتھی موقع سے فرارہو گئے۔ہلاک ملزم منشیات فروشی کے مختلف مقدمات میں مطلوب بیان کیاجاتاہے پولیس نے فرارملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




