فیصل آباد (ساف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے حکومتی نااہلی کھل کر سا منے آگئی ہے وطن عزیز پاکستان میں ”غریب کش” پالیسیوں نے ثا بت کردیا عوام بے رحم و بے حس حکمرانوں کے نرغے میں آچکے ہیں اور اس سے بچنے کی واحد صورت زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھناہے ۔جہاں عوام ضروریات زندگی کی سہولیات نا ہونے کے سبب خودکشیاں کررہے ہوں اور دوسری طرف وہاں حکمرانوں کی طرف سے انکی دادرسی کی بجائے انکی زندگی کی ڈوردن بدن کسی جارہی ہو وہاں جینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجاتا ہے۔ جنگ سے متاثرہ ممالک میں سکون ہے ۔لیکن وطن عزیز کینااہل حکمرانوں کی پالیسیاں عوام کا جینا محال بنارہی ہیں۔ گزشتہ تین سے چاردنوں میں تسلسل سے اضافہ سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمرانوں کی ترجیح عوام یا عوامی مسائل نہیں فقط اپنی ذات اوراپنی شاہ خرچیاں ہیں جن میں کمی کاتصوربھی نہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں۔




