فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سا بق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ موجودہ دورہ حکو مت میں بلدیاتی الیکشن ہوتے نظرنہیں آرہے تاہم اگرالیکشن کمیشن کے مطابق 15دسمبر یا15جنوری کو انتخابات ہوئے تو این اے 101 کی تمام یونین کونسلوں میں ان کے حمایت یافتہ امیدوارمیدان میں ہونگے۔جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں ٹیم بھی متحرک ہے اورامیدوار بھی تیارہیں-ملک کے سیاسی اورمعاشی حالات کی وجہ سے عوام کا مسلم لیگ ن کے خلاف سخت ردعمل آ سکتاہے اس لئے الیکشن کا انعقادایک سوالیہ نشان ہے-انہونے کہاکہ وہ یونین کونسلوں کی سطح پر سیاسی کارکنوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔




