فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن نے جشنِ عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں سکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے قرت و نعت مقابلے کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد کو جاری مراسلے کے مطابق مقابلہ 25اگست 2026 کو منعقد کیا جائے گا، جس میں 16 سال تک عمر کے سکول طلبہ حصہ لے سکیں گے۔ مقابلے کا مقصد نوجوان طلبہ کو قرت اور نعت میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بامقصد پلیٹ فارم فراہم کرنا اور نئی نسل میں مذہبی، اخلاقی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینا ہے۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد سے مناسب سرکاری سکول کی نامزدگی کی درخواست کی ہے، جہاں مقابلے کے انعقاد کے لیے مناسب ہال یا آڈیٹوریم اور شرکا کے لیے مطلوبہ نشستوں کی گنجائش موجود ہو۔تمام متعلقہ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں موجود باصلاحیت طلبہ، جن کی عمر 16 سال سے زیادہ نہ ہو، کو مقابلے میں شرکت کے لیے نامزد کریں اور تقریب کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں۔مقابلے کے لیے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے پہلی پوزیشن 15 ہزار روپے، دوسری پوزیشن 10 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے 8 ہزار روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے مطابق مقابلے کے ذریعے نوجوان نسل کو حضور اکرم ۖ کی سیرت و تعلیمات سے روشناس کرانے اور ان میں محبتِ رسول ۖ، مذہبی و اخلاقی اقدار کو فروغ دینے کا پیغام عام کیا جائے گا۔
ا




