فورٹ عباس (نامہ نگار)فورٹ عباس مروٹ کے قریب زمیندار نے ساتھیوں کے ہمراہ 14سالہ ملازم کو بہیمانہ تشدد بنا کر مار ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور کم عمر ملازم کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے تحویل میں لے لیا۔پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مقتول کو کمرے میں بند رکھا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے، مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 3ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔




