لاہور (بیورو چیف)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ الحمدللہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کام کا آغاز کر دیا ہے، جناح کارڈیالوجی میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا علاج 100 فیصد مفت ہو گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور کی آبادی کے لحاظ سے پی آئی سی کی کپیسٹی تیزی سے کم ہو رہی تھی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے کم ترین عرصے میں جناح کارڈیالوجی ہسپتال قائم کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جلد مریم نواز پاکستان کے سب سے بڑے نواز شریف کینسر ہسپتال کا بھی افتتاح کرنے جا رہی ہیں۔ نواز شریف کینسر ہسپتال 1000 بیڈ پر مشتمل ہوگا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال سرگودھا بھی تقریبا مکمل ہو چکا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پاکستان بھر سے آئے مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے۔




