مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہلالِ احمر میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈائیلاسز سینٹر میں زیرِ علاج مریضوں سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ایم ایس ہلال احمر ہسپتال مختار رندھاوابھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے کے انتظامات اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے علاج اور طبی سہولیا ت کی فراہمی کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ایم ایس ہلال احمر نے بتایا گیا کہ ہلالِ احمر ہسپتال کے ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مفت علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری و فلاحی طبی مراکز میں سروس ڈیلیوری کا معیار برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں