دادا کے ہاتھوں قتل ہونے والے پوتے سپردخاک

ماموں کانجن (نامہ نگار) غوثیہ کالونی میں سفاک دادا کے ہاتھوں قتل ہونے والے نبیل اور عدیل سپردِ خاک، علاقے کی فضا سوگوار ہر آنکھ اشکبار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی میں ٹوکہ کے وار سے سفاک دادا کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے معصوم پوتوں سات سالہ نبیل اور پانچ سالہ عدیل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ کے بعد دونوں بچوں کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیانمازہ جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پورے علاقے کی فضا سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ لوگوں نے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے واقعہ کا مقدمہ بچوں کی ماں حمیرا بی بی ذوجہ ندیم کی مدعیت مین ملزم دادا شاہ محمد کے خلاف درج کرلیا حمیرا بی بی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ گھر میں نماز نہ پڑھنے پرملزم نے جھگڑا شروع کیا اور طیش میں آکر ان پر حملہ آور ہوگیا مجھے اور میری ساس آسیہ بی بی کو شدید زخمی کیا تو میں نے دو بیٹیوں کے ہمراہ جان بچانے کے لیے خود کو کمرے میں بند کرلیا تو ملزم نے صحن میں سوئے ہوئے کمسن بیٹوں کو ٹوکہ کے پے درپے وار کر کے جان سے ماردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں