PFAکا چھاپہ،مردہ بھینس کے180کلو گوشت سے لوڈ رکشہ پکڑلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جھنگ روڈ پر چنچل سنگھ والا کے قریب کامیاب چھاپہ مار کر مردہ گوشت سے لوڈر رکشہ پکڑ لیا’ ڈرائیور کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر سجاد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ روڈ 241 رب چنچل سنگھ والا کے قریب مشکوک لوڈر رکشہ کو روک کر معائنہ کیا تو اس میں مردہ بھینس کا گوشت ترپال دیکر ڈھانپ رکھا تھا، ڈرائیور جہانزیب کو حراست میں لے لیا اور ویٹرنری ڈاکٹر کو موقع پر بلا کر گوشت چیک کروایا تو مذکورہ گوشت مضرصحت اور ناقابل استعمال پایا گیا تو 180 کلو مردہ بھینس کا مضرصحت گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ تاہم مضرصحت گوشت کو قبضہ میں لیکر تلف کر کے رکشہ ڈرائیور جہانزیب کو ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں