فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری مرکزی کوارڈی نیٹر پاکستان سنی تحریک کی قیادت میں نکلنے والی میلاد ریلی کے شرکاء کا ریلوے روڈ پہنچنے پر انجمن تاجران ریلوے روڈ کے عہدیداروں ‘دکانداروں اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ شاندار استقبال کیا’ دکانداروں نے میلاد ریلی کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ‘ اس موقع پر انجمن تاجران ریلوے روڈ کے صدر حاجی احسان الحق اور جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ نے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی جان، اولاد اور مال سے زیادہ محبت کئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سیرت مبارکہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر آپس میں اتحاد واتفاق اوررواداری کی فضاء قائم رکھیں’ انہوں نے کہا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پوری عالم انسانیت کے لیے قابل فخر ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہے۔ خالق کائنات نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عالمین کے لیے رحمت قرار دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام انبیاء کے سردار ہیں’ اس موقع پر انجمن تاجران ریلوے روڈ کے عہدیداروں اور دکانداروں شیخ وحید’ نیاز احمد’ قیصر سیٹھی’ مقصود احمد’ میاں اقبال’ اعظم آزاد’ محسن شکیل’ طارق نوید’ محمد اسلم’ محمد عاصم’ عمیر احمد عمر حیات’ محمد علی’ حاجی سرور’ حاجی مشتاق’ عمران احمد’ خالد معراج’ ملک عمر’ ریحان بٹ نے شرکاء کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں اور ان پر گل پاشی کی’ اس موقع پر پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری مرکزی کوارڈی نیٹر پاکستان سنی تحریک نے انجمن تاجران ریلوے روڈ کے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد ریلی کے شرکاء کا پرتپاک استقبا ل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشیاں منانا دین کا حصہ ہے’ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کی فلاح کا انحصار اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنانے میں ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ زندگی سنوارنے کا بے مثال نمونہ ہے۔ خود کو اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تابع کرنا حب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لازمی تقاضا ہے’ ہمیں اپنی زندگیاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق بسرکریں اورہمارے عمل وکردارسے غلامی مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جھلک نظرآنی چاہیے۔ آقائے دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے کفر کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا ۔




