ڈپریشن اور بے سکونی سے نجات کیلئے سیرت مصطفیۖ سے رہنمائی لینا ہوگی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام سمن آباد میں میلاد کانفر نس سے حافظ سعیدرضابغدادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن اور بے سکونی سے نجات کیلئے سیرت مصطفی سے رہنمائی لیں۔دل کو دنیا کی محبت سے خالی کر کے اس میں اللہ اور اس کے رسول کی محبت داخل کریں۔ آج کے پرآشوب اور افراتفری کے دور میں گھروں میں بڑھتی ہوئی بے سکونی، بددلی، ڈپریشن، باہمی نااتفاقی اور نفرتوں کا موثر اور دائمی علاج صرف سیرتِ طیبہ ۖ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ جب گھروں اور معاشرے میں حضور نبی اکرم ۖ کے اسوہ حسنہ کو اپنایا جائے تو محبت، رحمت، باہمی احترام، صبر، برداشت اور خیرخواہی کی فضا قائم ہوتی ہے، جو ایک پرامن، مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔کانفرنس میںعلامہ محمودمسعود،علامہ حسن محمودجماعتی،احمدوحیدقادری،علامہ عزیزالحسن اعوان، فرحت دلبرقادری،ڈاکٹرادیبہ ناز،باجی فاطمہ سجاد،فرخندہ فیاض،ڈاکٹراقرا اشرف، ڈاکٹرتحریم دلبر،رخسانہ حسن قادری،طاہرہ شکور،میڈم نوشابہ،دلبرحسین قادری،محمداشتیاق نعیم،غلام محمدقادری،میاں محمدفیاض اورمنہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیددارن،کارکنان اورخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی بنیاد حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی پر قائم ہے، جبکہ بارگاہِ رسالت مآب ۖ کا ادب، تعظیم، اطاعت اور کامل اتباع ایمان کا لازمی تقاضا ہے۔ حضور نبی اکرم ۖ کی ذاتِ اقدس پوری انسانیت کے لیے کامل اور دائمی نمونہ حیات ہے، جن کی تعلیمات ہر دور کے انسان کو فلاح، اعتدال اور کامیابی کا راستہ دکھاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں