سسٹم ناکام نہیں ہوا، ڈیلیور کر رہا ہے، سر دار ایاز صادق

اسلام آباد (بیوروچیف)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سسٹم ناکام نہیں ہوا، ڈیلیور کر رہا ہے،پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ سسٹم کے بارے میں بہتر فیصلہ عوام ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات پہلے بہت خراب ہوچکے تھے لیکن اب بہتری کی جانب بڑھ رہی ہیں۔اسپیکر قومی ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتی، پھر ایران امریکا ثالثی کروائی جس سے پاکستان کی عزت بڑھی۔ پوری دنیا پاکستان کے ثالثی کے کردار کو تسلیم کرتی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بطور کسٹوڈین آف دی ہاس میری ذمہ داری ہے کہ محنت کرنے والوں کی محنت ضائع نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں