مولانا فضل الرحمن سے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، موجودہ ملکی حالات اور سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال، ملک کو درپیش چیلنجز، عوامی مسائل اور سیاسی و جمہوری معاملات پر اپنی آرا کا اظہار کیا۔ اس موقع پر موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور باہمی مشاورت کو مزید مثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ملاقات میں آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کے مثر کردار، جمہوری اقدار کے تحفظ اور ملک میں سیاسی استحکام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں