فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاریخ پیشی پر واپسی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ’ گولیاں لگنے سے شوہر زخمی جبکہ بیوی نے نہر میں کود کر جان بچائی اور دیگر ملزمان ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ 102 ج ب کے رہائشی عنصر نے بتایا کہ ملزمان عبدالغفار وغیرہ نے اسکی ہمشیرہ کو اغواء کیا تھا جس کی تاریخ پیشی کے بعد عنصر اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر واپس گھر جا رہے تھے جب وہ ملت روڈ سے برج پل کے قریب پہنچے تو تعاقب میں آنے والے ملزمان عبدالغفار’ اختیار عرف لاہور’ الیاس عرف لنگڑا وغیرہ نے روک کر للکارا مارا کہ اس کو مقدمہ بازی کا مزہ چکھادو، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے وہ بری طرح زخمی ہوا تو ملزمان نے اسکی اہلیہ پر فائرنگ کی تو اس نے نہر میں کود کر جان بچائی، ملزمان نے ہوائی فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا۔ ملزمان اشتہاری ملزمان اور لاری اڈا میں ایس ایچ او کو شہید کرنے میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔




