اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور کویت نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور کویت کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ امن اور استحکام کے حصول کے لیے بات چیت اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں