مبینہ پولیس مقابلہ،2ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی سی ڈی لائل پور ٹائون کے انچارج حسن صدیق چیمہ،اور سی سی ڈی اقبال ٹائون کے انچارج علی اکرام گورائیہ اور انچارج سی سی ڈی مدینہ ٹائون سید ارم رضا شاہ کے ساتھ تھانہ رضا آباد کے علاقہ پروکیانوالہ کے قریب ہونے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ریکارڈ یافتہ ڈاکو ذیشان اور گلفام اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، ہلاک دونوں ڈاکو شہریوں کو مزاحمت پر گولی مارنے موٹر سائیکل چھیننے اور دکانوں پر وارداتیں کرنے کے 50سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، جن کی واردات کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل تھیں۔ پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر الائیڈ ہسپتال مارچری یونٹ منتقل کر کے ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں