تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ستیانہ روڈ پر تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق’ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ کا رہائشی ایان حیدر موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ 39 گ ب کے قریب کیری ڈبہ کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں