فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید49وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے شادی کا جھانسہ دیکر دوشیزہ کو بے آبرو کر دیا، 3خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ باقر محلہ کی(ر) کو ملزم اسلم نے شادی کا جھانسہ دیکر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، رضا آباد کے علاقہ بابر کالونی کے عابد حسین کی بیٹی (ع) کو اوباش ملزمان نعمان وغیرہ، سرگودھا روڈ کے علاقہ منظور پارک کی شبانہ بی بی کی بیٹی (س) کو ملزمان عبداللہ وغیرہ نے اغوا کر لیا، نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد نمبر2کے افتخار کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ طارق کالونی کے قاسم کی اہلیہ(ک) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی’ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک کے رضوان کا بیٹا احسن گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جمیل پارک کے قریب عثمان سے4ہزار و فون، کرسچین ٹائون کے راحیل کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، عبداللہ پور چوک کے قریب وقاص سے27ہزار وفون، رسول پارک کے شاہد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی فون، 7ج ب کے قریب قمر عباس سے فون، کمال پور کے قریب صغیر سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، بسم اللہ کالونی کی ملکہ بی بی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات ،نقدی چوری لے اڑے، بھائی والا کے امجد کے گھر سے لاکھوں کا قیمتی سامان چوری،108ج ب کے صدیق کے رقبہ سے سولرسسٹم چوری،153ر۔ب کے ناصر محمود کے پیزا کیفے کا تالہ توڑ کر سامان چوری، 41ج ب کے سیف اللہ سے 15ہزار و فون،243ر۔ب کے ذکاء احمد سے 80ہزار ، طلائی انگوٹھی چھین لی،ڈی ٹائپ کالونی کے قریب محمد حسن سے فون چھین لیا، العزیز ہوٹل کے قریب عمیر علی سے14ہزار چھین لیے،268ر۔ب کے عمر دراز کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری،261ر۔ب کے مظفر علی کی حویلی سے9بکرے چوری،225ر۔ب کے عرفان خان کے فارم ہائوس ے قیمتی سامان چوری، گلشن علی ٹائون کے غلام محمد سے1لاکھ و، فون، طلائی گھڑی، 238ر۔ب کے غلام محمد کے گھر سے بکرے چوری، کینال روڈ پر سہیل سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، خانوانہ کے قریب جمیل سے17ہزار و فون چھین لیا،پرتاب نگر کے امجد سے57ہزار و فون چھین لیا،60گ ب کے ناصر علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،365گ ب کے اقبال کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 625گ ب کے مجتبیٰ کا سامان چوری، جھمرہ روڈ پر طاہر پرویز کی دکان سے تین لاکھ کی نقدی چوری، 266ر۔ب کے نثار احمد سے جھپٹا مار کر فون، 268ر۔ب کے لیاقت علی سے 20ہزار وفون، 97ر۔ب کے فاروق کی فیکٹری سے سامان چوری، 410گ ب کے سیف اللہ کی حویلی سے مویشی چوری، 422گ ب کے سلمان کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، کنجوانی کے جنید کی چھت سے کبوتر چوری، نئی سمندری کے عابد کی دکان سے سامان چوری،440گ ب کے اکرام کے سوا لاکھ و فون چھین لیا،48گ ب کے نعیم علی سے80ہزار و فون،51گ ب کے یاسر عظیم کے دفتر سے ٹرانسفارمر چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں سول ہسپتال سے فیصل، ریلبازار سے محمد حسن،273ج ب کے آصف، سمن آباد کے محسن علی، مراد کالونی کے سلمان، گڑھ فتح شاہ کے عمیر شاکر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔




