فرانس میں طوفانی بگولے سے تباہی’ 26 افراد شدید زخمی

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے جنوبی علاقے آڈے میں طوفانی بگولے کی زد میں آکر 26 افراد زخمی اور 100 مکانات متاثر ہوئے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق کارکاسون کے قریب واقع قصبے پوماس میں تقریبا 100 مکانات کو نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد 115 سے زائد فائر فائٹرز کو امدادی کارروائیوں کے لیے بھیج دیا گیا ہے ۔آود کے حکومتی نمائندے نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمی افراد کی حالت نسبتاً تشویشناک قرار دی گئی ہے۔پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ اربن سرچ اینڈ ریسکیوکے 14 ماہرین اور ایک تربیت یافتہ کتوں پر مشتمل یونٹ بھی پوما س میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں