SSPپٹرولنگ پولیس کی سرپرائز چیکنگ،ڈیوٹی سے غیر حاضر افسرا ن و اہلکاروں کو شوکاز نوٹس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پٹرولنگ پوسٹ شہید رفاقت علی اور رتہ متہ کی سرپرائز چیکنگ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ پوسٹ شہید رفاقت اور رتہ متہ کی سرپرائز چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران سرکاری گاڑی اور گشت پر مامور اہلکار پوسٹ پر موجود پائے گئے، پوسٹ انچارج سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ غیر حاضر پائے گیا، سب انسپکٹر محمد فاروق انچارج پوسٹ غیر حاضر پایا گیامحرر قیصراور محرر ہیڈ کانسٹیبل حبیب الرحمان کو غفلت و لاپرواہی پر شوکاز نوٹس جاری۔شفٹ انچارج رتہ متہ ہیڈکانسٹیبل انصر نوید، کانسٹیبل جاوید حیدر کو شوکاز جاری کانسٹیبل محمد علی اور رضوان ضمیر کو بھی غفلت لاپرواہی پر شوکاز جاری کر دیا، ایس ایس پی مرزا انجم کمال کی جانب سے ڈیوٹی میں غفلت اور غیر حاضری پر سخت ناراضگی پٹرولنگ ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تمام اہلکار ڈیوٹی روسٹر کے مطابق بروقت حاضری اور موثر گشت یقینی بنائیں ۔ایس ایس پی مرزا انجم کمال ڈیوٹی میں غفلت، غیر حاضری یا فرائض سے کوتاہی پر محکمانہ قواعد کے مطابق سخت کارروائی ہوگی، سرکاری گاڑی کو پٹرولنگ کے لیے بروقت روانہ کرنے کی ہدایت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں