فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد پمز ہسپتال حادثہ نہیں بلکہ انتظامیہ کی غفلت ونااہلی کی بدترین مثال ہے۔ اگر وفاقی دارالحکومت میں ہنگامی حالت میں انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے اتنے ناقص انتظامات ہیں تو پھر باقی صوبوں اور پسماندہ علاقوں کی حالت زار کا اندازہ اس سے بخوبی لگایاجاسکتا۔معصوم بچوں کی شہادت کے سانحہ نے پوری قوم کو کرب میں مبتلا کر دیا۔درجن بھر سے زیادہ ماں کے لخت جگر پمز ہسپتال اسلام آباد میں جل کرخاکستر ہو گئے “انا للہ وانا الیہ راجعون”یہ ہے میرے پاک وطن پاکستان کا نظام ؟اگر یہ بچے پاک وطن پاکستان کے تھنک ٹینکرز کے ہوتے پھر کیا متعلقہ وزارتیں اسی طرح صفائیاں دیتیں۔ پمز میں آج آگ لگ گئی اور درجن بھرسے زیادہ نومولود بچوں کی جان چلی گئی اللہ تعالی ان بچوں کے والدین کو صبر دے اور حکمرانوں کو ہدایت عطا کرے جن کی غلط بیانیاں ایک تماشہ بن چکی ہیں ہم اتنے بے حس ہیں کہ پورا ہسپتال بھی جل جاتا تو یہی بیان جاری ہوتے۔ ہرشخص اپنے مفادات کے مطابق بیان بازی کریگا۔ ان معصوم بچوں کی ہلاکت کی کوئی ذمہ دار نہیں ٹھرے گا۔




