عشق مصطفی ۖ کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاجدار مدینہ حضرت محمد مصطفی ۖ کی آمد سے تاریک دل جگمگا اٹھے بے سہاروں کو سہارا مل گیا انسانیت کو جینے کا سلیقہ مل گیا ‘ حضور نبی اکرم ۖ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ۖ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں’ ان خیالات کا اظہار رانا عبدالحسیب ٹیپو فریدی’ ایم پی اے چوہدری اسد محمود نے مرکزی میلاد کمیٹی سی سی 72 فتح غربی جھال کے زیر اہتمام حضور نبی کریم ۖ کی ولادت باسعادت کے موقع پر کیک کٹنگ تقریب کے شرکاء سے کیا اس موقع پر رانا قمر شہزاد ٹیپو’ حاجی محمد اسلم’ حاجی تفسیر’ اظہر بشیر’ الحاج بلال چشتی’ محمد شاہد چشتی سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجو د تھی’ عشق مصطفی ۖ کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے’ ہمیں چاہے کہ نبی آخرالزمان کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود وسلام کے نذارنے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفیۖ میں ہو’ آقائے دوجہاں ۖ کی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے’ انہوں نے کہا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے نبی کریم ۖ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ،بلاشبہ دین حق کے رستے پر چلنے والے ہی فلاح پائیں گے ‘ مقررین نے کہا کہ آقا علیہ السلام کا میلاد منانادنیا کی تمام خوشیوں سے افضل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں