اسلم بھلی کا عید میلاد النبیۖ کے جلوسوں کیلئے استقبالیہ کیمپ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی کی طرف سے گول کریانہ بازار کے باہر حضورنبی کریمۖ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں نکلنے والے جلوسوں کا استقبال کرنے کیلئے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جہاں پر شہر بھر سے آنے والے جلوسوں کا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ استقبال کیا گیا’ اس موقع پر جلوسوں کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کیلئے پانی اور کھانے کا انتظام کیا گیا’ استقبالیہ کیمپ میں صاحبزادہ پیر فیض رسول حیدر رضوی’ صاحبزادہ محمد علی حیدر’ صاحبزادہ حسن رضا نے ملک و ملت اور مسلم امہ کیلئے خصوصی دعائیں کیں ‘ اس موقع پر حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ ہم ہر سال عاشقان مصطفیۖ کا ان کی شایان شان استقبال کرتے ہیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور لوگوں کو شعور نصیب ہوا۔ ہمیں چاہیے کہ ہم آپ کی سنت مبارکہ پر چلتے ہوئے اپنی زندگیاں گزاریں درود و سلام کی کثرت کریں۔ سرور کائنات احمد مجتبیٰ رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات مقدسہ پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔ مسلمانان عالم آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل کر کے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں