ڈکیتی،چوری کی48وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ‘مزاحمت پر شہری لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 48وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، فونز اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے، لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر نوجوانوںکو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر4لڑکیوں کو بے آبرو،3خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ بانساں والی گلی کے شاہد کی بیٹی (ن) کو اوباش ملزم کامران وغیرہ، لنڈیانوالہ کے علاقہ27گ ب کی (ک) کو ملزم سرفراز، پنڈی شیخ موسیٰ کی (الف) کو اوباش ملزم عون،کھرڑیانوالہ کے علاقہ 216ر۔ب کے اسلم کی بہو(ک) کو ملزم خالد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملت ٹائون کے علاقہ گوکھوال کے شمعون مسیح کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، بٹالہ کالونی کے علاقہ 224ر۔ب کے دانش کی ہمشیرہ(ع) کو نامعلوم، قصبہ تاندلیانوالہ کے بشیر کی بیٹی(س) کو نامعلوم ملزمان اور غلام محمد آباد کے علاقہ ڈائیوو روڈ کے اصغر علی کا بیٹا اسامہ گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ سمندری کے علاقہ136گ ب کے قریب عاصم سے نقدی چھین کر گولیاں مار کر لہولہان کر دیا، گمٹی چوک کے قریب اقصیٰ سے پرس، ریلبازار کے غلام عباس سے14ہزار و فون،217ر۔ب اچکیرہ کے اعجاز کے گھر سے قیمتی سامان چوری،219ر۔ب کے غلام دستگیر کی گدھا ریڑھی چوری، رضا آباد بازار نمبر2کے حماد کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات، نقدی اور پرائز بانڈز چور لے اڑے،199ر۔ب کے فیصل سے20ہزار و فون، ڈوگرانوالہ پھاٹک کے قریب سہیل سے10ہزار و فون، 102ج ب کے ناصر کے زیر تعمیر گھر سے سوا لاکھ کا سامان چوری، 189ر۔ب کے قریب ہمایوں سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، 248ر۔ب کے تحسین سے81ہزار وفون، 233ر۔ب کے حسین سے 10ہزار و فون چھین لیا، 251گ ب کے ارباز کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،59ج ب کے طاہر کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری،سمن آباد کے طاہر محمود کے گھر سے 7لاکھ کی نقدی وسامان چوری،240ر۔ب کے عمر حیات سے نقدی طلائی انگوٹھی چھین لی، جہانگیر موڑ کے قریب نوید سے ساڑھے تین لاکھ ، طلائی انگوٹھی، بنگلہ روڈ پر جاوید سے فون چھین لیا، پل نہر ناگاں کے قریب عثمان سے سوا لاکھ و فون چھین لیا،مقبول روڈ پر زوہیب کی دکان سے قیمتی سامان چوری،240روڈ کے قریب ظہور سے4ہزار و فون، 115گ ب کے اقبال سے18ہزار و فون، 114گ ب کے اقبال سے سوا لاکھ و فون’ 70 گ ب کے ارسلان سے ملکی وغیر ملکی کرنسی’ زیورات چھین لیے’ رحمانیہ روڈ پر عمر فاروق سے 20ہزار وفون’ 565 گ ب کے تنویر کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری’ 266 رب کے غلام جیلانی سے 10ہزار’ فون’ 193 رب کی سعدیہ بی بی کے گھر سے سامان چوری’ 104 رب کے یٰسین سے 5ہزار’ فون’ 97 رب کے محمد علی سے 25ہزار’ فون چھین لیا’ قصبہ تاندلیانوالہ کے محمد حسین کی حویلی سے سولر سسٹم چوری’ 423 گ ب کے نصیر سے 45ہزار وفون’ قصبہ تاندلیانوالہ کے سعید احمد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری’ موضع حویلی کُر کی حساب بی بی کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 511 گ ب کے آصف سے 90ہزار’ فون چھین لیا’ 169 رب کے طاہر رشید کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چور لے اُڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں ریگل روڈ سے حامد علی’ ہریانوالہ چوک سے ذیشان’ خیابان کالونی کے شعیب’ 52 ج ب کے ذیشان’ 241 رب کے نعمان’ ہزارہ ہوٹل سے احسن اکمال اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں