فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی جانب سے میٹرک رزلٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی،تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے ترجمان ریجنل پولیس آفیسرانسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان کے بیٹے ہونہار طالب علم محمدابوبکربھٹی اورآرپی او اسکوارڈ میں تعینات کنسٹیبل محمد طاہر کی بیٹی فاطمہ طاہر کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر انہیں اپنے دفتر مدعو کیا اور خصوصی طور پر حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آباد نے طلبہ کی محنت، لگن اور تعلیمی کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا۔انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی، ترجمان ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادکے صاحبزادے محمد ابوبکربھٹی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے والدین اور محکمہ پولیس کے لیے فخر کا باعث بن گئے۔اس موقع پر انسپکٹر ڈاکٹر محمد رضوان بھٹی کی محکمانہ خدمات کو بھی سراہا گیا اور انہیں اپنے بیٹے کی شاندار تعلیمی کامیابی پر تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ طلبہ کسی بھی معاشرے کا روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔اور ان کی حوصلہ افزائی ان کے اعتماد میں اضافہ کرتی ہے۔ ہونہار طلبہ کی کامیابی ان کے والدین کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کے لیے بھی باعثِ فخر ہے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران کے بچوں کومعیاری و اعلی تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ایسے اقدامات کا مقصد پولیس افسران کے بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرنا ہے۔




