رحمن فری ڈائیلسز سنٹر خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر FIA فیصل آباد ڈویژن DIGثاقب سلطان المحمود کا رحمن فری ڈائیلسز سنٹر کا خصوصی وزٹ، ادارہ کے ایڈمن چوہدری اعجاز احمد نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ فہد ابراہیم بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر FIAثاقب سلطان نے رحمن فری ڈائیلسز سنٹر میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی، ان سے صحت اور ڈائیلسز بارے طبی سہولیات بارے پوچھا، مریضوں نے بتایا کہ ان کا یہاں فری ڈائیلسز ہوتا ہے ادارہ میں کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی جس پر ڈائریکٹر FIAثاقب سلطان نے اطمینان اورخوشی کااظہار کرتے ہوئے ادارہ کے سرپرست خواجہ شاہدر زاق سکا کی انسانی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میںانسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے ادارہ رحمن فری ڈائیلسز سنٹربہترین خدمت خلق کا کام کررہا ہے ،ادارہ کے سرپرست خواجہ شاہد رزاق سکا کی سماجی وفلاحی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ادارہ کے ایڈمن چوہدری اعجازاحمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رحمن فری ڈائیلسز سنٹر فیصل آباد میں صدرانجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا اور ڈاکٹر وقار نیاز کے زیر سایہ چل رہا ہے اورمستحق اور غریب ڈائیلسز کے مریضوں کا فری ڈائیلسز کیا جاتا ہے ۔انہوں نے مستحق مریضوں اور ڈائیلسز مشینری بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں