فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان5شہریوں سے ساڑھے تین کروڑ لے اڑے، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے رہائشی عظیم الرحمن نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم علی نے کاروبارکا جھانسہ دیکر مختلف اوقات میں ایک کروڑ20لاکھ کی رقم حاصل کر کے واپس نہ کی۔سوتر منڈی کے تاجر خالد نے ریلبازار پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم ساجد نوید نے ڈیڑھ کروڑ کا مال لیکر بدلے میںچیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا، سبزی منڈی کے آڑھتی خلیل نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم حبیب الرحمن نے کاروبار کیلئے 60لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، سول لائن کے شاہد سے ملزم سہیل نے ساڑھے 15لاکھ ،ریلبازار کے طارق سے محمد عمران نے 12لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، رقوم کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔




