کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،3نوجوان زخمی

کمالیہ(نامہ نگار) رجانہ انٹرچینج کے قریب کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، 3 نوجوان زخمی رجانہ کمالیہ روڈ پر رجانہ انٹرچینج کے قریب موٹروے پل کے نیچے کار اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے خون بہنے کو کنٹرول کرنے کے ساتھ زخمیوں کے وائیٹل سائنز چیک کیے ، جس کے بعد تینوں زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں 17 سالہ محمد عاصم کے دائیں ہاتھ اور گردن پر خراشیں آئیں، 18 سالہ حسن کی دائیں ٹانگ میں شدید کرش انجری جبکہ 17 سالہ فیصل کے دائیں پاں کے ٹخنے کے جوڑ میں فریکچر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں