جڑانوالہ(نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بجلی کی بندش اور جنریٹر کی خرابی کے باعث وارڈز میں داخل مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کے اور مریضوں کے لواحقین کے مابین طور پر تلخ کلامی کا معاملہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بجلی کی بندش کے دوران جنریٹر نے کام کرنا چھوڑ دیا جسکے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی، مردانہ زنانہ وارڈز میں داخل مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا گرمی اور حبس میں مریض نڈھال ہو کر رہ گئے جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے مبینہ طور پر مریضوں کو چیک اپ نہ کرنے پر لواحقین نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل اسٹاف مبینہ طور پر ہتک آمیز رویہ اختیار کرتے ہیں جس پر مریض بغیر علاج کروائے مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ بجلی کی بندش اور جنریٹر کی خرابی کے معاملہ پر مریضوں اور انکے لواحقین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ خراب جنریٹر کو مرمت کرکے وارڈز میں بجلی بحال کر دی گئی تھی۔




