ساہیوال (بیورو چیف)نواحی چک 55/5 ایل میں فیڈرل گورنمنٹ ڈگری کالج اوکاڑہ کینٹ کے ریٹائرڈ پرنسپل اکبر علی اکبر کی 33کنال زرعی اراضی پر قبضے کی کوشش اور 8لاکھ روپے مالیت کی فصل تل چوری کرنے کے الزام میں 14ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 23اگست کو عامر شہزاد، فیاض احمد، خالد، محمد رمضان بھٹی اور دیگر چھ نامعلوم مسلح افراد نے 33 کنال زرعی رقبے پر قبضے کی کوشش کی۔ 15 پر کال موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان فرار ہوگئے اور جاتے ہوئے فصل تل بھی کاٹ کر لے گئے۔ پولیس یوسف والا نے عامر شہزاد سمیت 14 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اور تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق عامر شہزاد کا ریٹائرڈ پرنسپل کے ساتھ ونڈا کے معاملے پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔




