صدر FCCIکی نیشنل بنک کے قائم مقام صدر کو مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے نیشنل بینک آف پاکستان کے نئے قائم مقام صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالواحد سیٹھی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عبدالواحد سیٹھی ایک تجربہ کار بینکنگ اور مالیاتی ماہر ہیں، جنہیں نیشنل بینک آف پاکستان میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے اور مالیاتی امور، آڈٹ، رسک مینجمنٹ، گورننس اور اندرونی کنٹرولز کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ نیشنل بینک کی سینئر انتظامیہ میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دینے کے باعث وہ بینک کے معاملات اور کاروباری برادری کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ فاروق یوسف شیخ نے امید ظاہر کی کہ عبدالواحد سیٹھی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وسیع تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کو مزید مضبوط بنانے، بینکاری خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور کاروباری و صنعتی شعبے کو سہولیات کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں