آرٹس کونسل میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل اور بزم ارباب قلم کے اشتراک سے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔ استاد شاعر کوثر علیمی نے صدارت کی۔گردونواح سے تشریف لانے والے شعرائے کرام نے اپنا کلام سامعین کی نذر کیا جسے سب نے بہت سراہا۔ تمام حاضرین نے محفل ہذا کو ایک کامیاب اور تادیر یاد رکھی جانے والی محفل قرار دیا۔فیصل آباد کے معروف نعت گوشاعر (ناصر حسین راضی)اور ان کے ساتھ شہر نعت کاایک انتہائی معتبر اور جاندار حوالہ، اور(منظور ثاقب)مہمانان خصوصی کی نشستوں پر جلوہ افروز رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں