علاج کے نام پر موت بانٹنے والوں کا قلع قمع کیا جائے،کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈویژن میں اتائیت کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ٹاسک تفویض کردیا۔انہوں نے کہا کہ علاج کے نام پر موت بانٹنے والوں کا قلع قمع کیا جائے۔ان رجسٹرڈ میٹرنٹی ہومز کی انسپکشن کرکے بغیر حفاظتی آلات آپریشنز کرنے والوں کے ٹھکانے سیل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نومولود کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے چاہیں۔کمشنر نے کہا کہ میٹرنٹی ہومز سے بروقت اور قابل اعتماد علاج نہ ہونے والے شیرخوار بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ریفر ہورہے لہذا علاج کے نام پر ایسے ناسور انسانیت کے دشمن ہیں۔کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی اورسرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اقدامات پر بھی بریفنگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں