فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیوں نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر 5شہریوں کو کنگال کر دیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ سرگودھا روڈ کے علاقہ غوثیہ آباد کے رہائشی رفاقت علی سے اس کے واقف کار ملزم نے کپڑے کے کاروبار کا کہہ کر 28لاکھ 26ہزار ہتھیا لئے’ کینال روڈ کے فیض رضا سے ملزم طاہر محمود نے سوا آٹھ لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا، ٹاٹا بازار کے محمد احمد کا کہنا ہے کہ ملزم علی نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 23لاکھ سے زائد رقم حاصل کر کے منافع دیا نہ رقم واپس کی’ ٹھیکریوالہ پولیس کو درخواست گزارتے لیاقت علی نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم صاحب خان نے سوا گیارہ لاکھ’ گلستان کالونی کے حسن منیر سے ملزم یٰسین نے کاروبار کیلئے 9لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔




