بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)غیرت کے نام پر بھائی نے گلے میں دوپٹہ سے پھندا ڈال کر شادی شدہ بہن کو موت کی ابدی نیند سلا دیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 60 گ ب کے رہائشی اسلم ولد رمضان نے غیرت کے نام پر اپنی شادی شدہ بہن ندا زوجہ عدیل کو سزی منڈی کے قریب لے جا کر گلے میں دوپٹہ سے پھندا ڈال کر موت کی ابدی نیند سلا دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ بہن کے قاتل بھائی کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں